ایکشن کمیٹیوں سے مذاکرات کیلئے جو ننوٹیفکیشن جاری کیا اس جعلی نوٹی فکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سردار افتخار رشید
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق پولیٹیکل ایڈوائزر ہمراہ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار افتخار رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹیوں سے مذاکرات کیلئے جو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے اس جعلی نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جبکہ یہ نوٹی فکیشن قانونی طور پر سروسز ایند جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری ہونا چاہیے تھا، نوٹیفکیشن میں کمیٹی کا مینڈیٹ ، ٹی او آرز تک نہیں لکھے گئے
حالانکہ یہ مسئلہ پوری ریاست کا ہے جس کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ جن 16 وزراء پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے وہ وزرا خود اپلائیڈ فار ہیں، یہ بے محکمہ وزراء خود اپنی وزارتوں کے چکر میں لگے ہوئے ہیں ان کو ابھی تک وہ نہیں مل سکی تو یہ عوام کو کیا حقوق دلوائیں گے. سردار افتخار رشید نے کہا کہ اس قدر بوکھلاہت اور اجلت میں یہ جعلی نوٹیفکیشن تیار کیا گیا کہ اس میں کمیٹی کا مینڈیٹ، ٹی او آرز تک نہیں لکھے گئے . ہم اس نوٹیفکیشن اور کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کے ساتھ کھڑے ہیں.