Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی ، وائس چیئر مین محمد اسحاق مغل

ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی ، وائس چیئر مین محمد اسحاق مغل

اسلام گڑھ (نامہ نگار) ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی ۔وزیر اعظم کو عوام کے حقوق کی طرف راغب ہونا پڑے گا ۔پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج ،گولیاں برسانا ،شیلنگ کرکے تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا انشاء اللہ یہ تحریک اب نہیں رکے گی ۔اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کے وائس چیئر مین محمد اسحاق مغل نے علاقہ کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوںنے کہاکہ انہوںنے کہاکہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ،لڑنا بغاوت نہیں ہے بلکہ عین عبادت ہے انہوںنے کہاکہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے اپنی جان تو دے سکتے ہیں مگر عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے پر امن احتجاجی تحریک کو طاقت کے استعمال سے روکنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں انہوںنے کہاکہ چکسواری کھوئی رٹہ ایکشن کمیٹی دیگر شہروں نے بھرپور احتجاج کرکے حکومت پر واضع کردیا ہے لاٹھی گولی سے دبنے والے لوگ نہیں ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں آزادخطہ کسی افرا تفری کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔

Exit mobile version