Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

افغان طالبان نے اسرائیل کیخلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کا حق قرار دے دیا

افغان طالبان نے اسرائیل کیخلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کا حق قرار دے دیا

افغان طالبان نے اسرائیل کیخلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کا حق قرار دے دیا

افغان طالبان حکومت  نے  اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کو  فلسطینیوں کا جائز حق قرار  دے دیا۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ  آزادی حاصل کرنے کے لیے  مزاحمت فلسطینیوں کا جائز  حق ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہےکہ اسلامی ممالک، او آئی سی اور عالمی برادری بےگناہ فلسطینیوں  پر اسرائیلی فوج کا تشدد  بند کرائیں۔

خیال رہےکہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000  راکٹ فائرکیےگئے جس کے بعد فلسطین اور  اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر  زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 200 اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور  درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری  ونگ نے اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصٰی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے آج صبح 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، غزہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ حملے ہوئے، غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں جنگ کے سائرن گونج اٹھے۔

اسرائیل کے جوابی حملے جاری

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جوابی فضائی حملوں کے نتیجے میں 232 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیل کے غزہ پر جوابی حملے جاری ہیں۔

غزہ حکام کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں 232 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 1600 سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے محصور غزہ میں دواؤں اور بنیادی ضروری اشیاء کی پہلے ہی قلت ہے اور موجودہ صورت حال میں حالات مزیددگرگوں ہوگئے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=Rg9HPET__Ww
Exit mobile version