Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

غزہ سے خاتون رپورٹرکی براہ راست کوریج کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ

غزہ سے خاتون رپورٹرکی براہ راست کوریج کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ

غزہ سے خاتون رپورٹرکی براہ راست کوریج کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ

الجزیرہ کی خاتون رپورٹر کی  غزہ سے براہ راست کوریج کے دوران اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا جس سے خوفناک دھماکا ہوا۔

اسرائیل اور  فلسطین کی صورت حال کی غزہ سے براہ راست کوریج کرتی الجزیرہ کی خاتون رپورٹر  یمنٰی سید  صورت حال بتا رہی تھیں کہ  اسی دوران ان کے عقب میں ایک بڑا دھماکا ہوا اور دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔

دھماکے کی آواز سے خاتون رپورٹر گھبرا گئيں، چند لمحوں بعد  حواس بحال ہونے پر بتایا کہ یہ غزہ شہر کے وسط میں ایک رہائشی بلڈنگ پر کیا گیا اسرائیل کا میزائل حملہ ہے۔

غزہ پر حملے کی صورت حال بتانے کے دوران رپورٹر کی آواز مسلسل بھرائی رہی۔

حماس کے اسرائیل پر زمینی، بحری اور فضائی حملے

خیال رہےکہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائرکیےگئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 200 اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصٰی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے آج صبح 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، غزہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ حملے ہوئے، غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں جنگ کے سائرن گونج اٹھے۔

اسرائیل کے جوابی حملے جاری

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جوابی فضائی حملوں کے نتیجے میں 232 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیل کے غزہ پر جوابی حملے جاری ہیں۔

غزہ حکام کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں 232 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 1600 سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے محصور غزہ میں دواؤں اور بنیادی ضروری اشیاء کی پہلے ہی قلت ہے اور موجودہ صورت حال میں حالات مزیددگرگوں ہوگئے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=qWPCeclQdzA&t=14s
Exit mobile version