ضلع مہمند۔کمالی حلیمزئی میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ دو افراد قتل دو زخمی
ضلع مہمند۔کمالی حلیمزئی میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ دو افراد قتل دو زخمی۔فریق لیاقت ولدگل مانودین اور فریق خالد ولدگل احمدجان کے درمیان زمین تبادلے پر عرصہ دراز سے تنازعہ چل رہاتھا۔جبکہ فریقین کے درمیان تنازعہ فیصلہ کیلئے عدالت میں بھی زیرسماعت تھا۔کہ مذکورہ واقعہ پیش آیا۔فائرنگ میں لیاقت فریق سے فضل ربی جان بحق اورلیاقت زخمی جبکہ فریق خالد سے گل زمان جان بحق اور فیض زخمی ہوئے۔پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج فریقین سے دو دو افراد گرفتارکرکے تفتیش جاری کردی۔ ذرائع
مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل حلیمزئی کے علاقہ کمالی میں فریق لیاقت ولدگل مانودین سکنہ سالوکور اورخالدولد گل احمد جان سکنہ شائم کور کے درمیان زمین تبادلے پر عرصہ دراز سے تنازعہ چل رہا تھا۔جوکہ کچھ عرصہ سے فیصلے کیلئے عدالت میں بھی زیرسماعت تھا۔مگر آج بروز بدھ مذکورہ تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں لیاقت فریق سے فضل ربی جان بحق اورلیاقت زخمی جبکہ خالد فریق سے گل زمان جان بحق اور فیض زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو ہسپتال میں داخل جبکہ پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملتی ہی جائے وقوع پر پہنچ کر ایف آئی آر درج کرکے فریقین سے دو دو افراد گرفتارکردی ہیں۔اور واقعہ کی تفتیش کاسلسلہ جاری کررکھاہے۔