Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بیرون ملک ملازمت کے نام پرآن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

بیرون ملک ملازمت کے نام پرآن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

بیرون ملک ملازمت کے نام پرآن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بیرون ملک ملازمت کے نام پرآن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ملزم امیر حمزہ بیرون ملک ملازمت کے نام پرسوشل میڈیا پر اشتہارات لگاتا تھا اور ملزم شہریوں کو اپنے جال میں پھنسانے کیلئے واٹس ایپ پربھی میسیج بھیجتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 32 متاثرین سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر 25 لاکھ روپے بٹورے تھے، ملزم نے ساتھیوں کی معاونت سے متاثرین سے فنگر پرنٹ، میڈیکل اور پراسیسنگ فیس کے نام پر 78ہزار 800 روپے فی کس بٹورے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے متاثرین کے فنگر پرنٹس اور میڈیکل لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کرائے، ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے رقوم 24 مختلف دھوکا دہی میں ملوث اکاؤنٹس میں منگوائی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Exit mobile version