موجودہ آزاد کشمیر کا ناکام ترین وزیر اعظم چودھری انوار الحق ہے، سردار صغیر بیگ
باغ (سٹاف رپورٹر) سردار صغیر بیگ رہنما تحریک استحکام پارٹی ازاد کشمیر نےکہا ہے کہ موجودہ آزاد کشمیر کا ناکام ترین وزیر اعظم چودھری انوار الحق ہے،ریاست کے اندرتمام ترقیاتی امور ٹھپ ، شہری سراپا احتجاج ، ریاستی ملازمیں تباہ کن صورتحال سے دوچار ،حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں بھی عوام کی طرح مایوس،
وزیر اعظم اپنی ناکامیوں کا ملبہ مقتدر ادارے پہ ڈالتے ہوئے اپنی چودھراہٹ چلانے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ پانچ ماہ سے حکومت کیا کر رہی ہے؟ عوام کو نوکریاں ملیں نہ بنیادی سہولیات، ہوش ربا مہنگائی، بیروزگاری اور ظالمانہ ٹیکسز سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ گندم ،آٹا غائب ہونا حکومتی نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ بجلی، ، آٹا چینی، ادویات اور دیگر اشیاء خور و نوش عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہو گئی ہیں۔
غریب عوام خوراک، علاج اور تعلیم کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیے گئے ہیں۔ لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں لیکن وزیر اعظم ہر روز نئے سیاسی شعبدہ باز کی طرح بھاشن دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ازاد کشمیر کے سارے اضلاع میں احتجاج میں شدت اگئی ہے سول سوسائٹی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اب ان حالات میں وزیراعظم ازاد کشمیر کو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے