ن لیگ نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دے دی
ن لیگ نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دے دی
مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دے دی۔
ن لیگی رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبرکو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جلسے اور انتظامات کی اجازت دی جائے۔
بلال یاسین کا کہنا ہےکہ نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے۔
نوازشریف سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو وہ خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=QVX8Lo1k8uc&t=3s