125

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس، شریک ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس میں نامزد شریک ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2017 کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد سمیت 3 افراد کو بھی شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ صدر نیشنل بینک سعید احمد عدالت میں پیش نہ ہوئے، جن کی دو روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔

بعدازاں عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں