Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ورلڈکپ: بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف

ورلڈکپ: بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف

ورلڈکپ: بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی/فوٹوفائل

آئی سی سی ورلڈکپ کے  11 ویں میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دے دیا۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز  لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تاہم  میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھےاور بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کی دوسری وکٹ اوپننگ بیٹرتنزید حسن کی گری جب تنزید 16 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

 اس کے بعد مہدی حسن میراز  46 گیندوں پر 30 رنز، پھر نجم الحسن شنتو 7  اور کپتان شکیب الحسن 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مشفیق الرحیم اور محمود اللہ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں جس کی بدولت بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔

مشفیق الرحیم 66 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=Rg9HPET__Ww&t=11s
Exit mobile version