مہمند ضلع کے ہیڈکوارٹر غلنئ کے قریب شھید عبدالشکور ڈیم ہانی سے بھر برگئے
ضلع مہمند (افضل صافی سے)
مہمند ضلع کے ہیڈکوارٹر غلنئ کے قریب شھید عبدالشکور ڈیم ہانی سے بھر برگئے۔ 105فٹ پانی کی اونچھائ منفرد منظر پیش کررہاہے۔دور دراز سے لوگ ڈیم کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔شھیدعبدالشکورڈیم ضلع میمند میں صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔علاقے کے عوام کا ڈیم پر باقی کام۔مکمل کرنے کا مطالبہ ڈیم۔پر فنڈ کی بندش سے کام بندکیاگیاہے۔میمند ضلع میں غلنئ کے قریب 3 کلومیٹر پر واقع شھید عبدالشکور ڈیم علاقے کا واحد کنکریٹ ڈیم ہے جو صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے
۔گزشتہ سیلاب سے ڈیم میں۔پانی کی سطح پورہ ہوگیا ہے جس کی اونچھائ 105 فٹ ہے۔تاہم۔ڈیم کے سائڈ میں پہاڑ سے پانی نکلتا ہے جس کو سیمنٹ کے انجکشن کی ضرورت ہے ۔شھیدعبدلشکورڈیم سے 22 ہزار خاندانوں کو فی کس کے حساب سے روزانہ 10 گیلن صاف پانی فراہم کیا جاۓگا ۔جس کیلئے ( ایک لاکھ 35 ہزار) گیلن واٹر سپلائ شمسی پلانٹ بھی مکمل کیاگیا ہے تاہم فنڈز کی بندش سے ڈیم کا کام بند ہے۔ڈیم کیلئے حفاظتی خاردار تار کی اہم ضرورت ہے جبکہ سیکورٹی کا بھی کوئ بندوبس نہیں ہے۔
روزانہ صبح و شام دوردراز سے لوگ ڈیم کو دیکھنے کیلئے اتے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔
علاقے کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیم کیلئے فنڈز جاری کرکے جلد ازجلد بقایا کام کو مکمل کریں۔تاکہ ڈیم کو آنے والے لوگ محفوظ ہوسکے ۔یاد رہے کہ شھید عبدالشکور ڈیم۔میں دوکم عمر بچے۔پانی میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔