آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم، انتخابی نشان بھی واپس لے لیا گیا
آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم، انتخابی نشان بھی واپس لے لیا گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی اور انتخابی نشان بھی واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے پرپہنچاہےکہ آل پاکستان مسلم لیگ کاکوئی پارٹی عہدیدار نہیں اور اب پارٹی کا کوئی وجود نہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ خودساختہ پارٹی عہدیدارن کی جانب سے انتخابی نشان کی درخواست مستردکی جاتی ہے اور اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=Rg9HPET__Ww&t=11s