Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسپتال پر اسرائیل کا حملہ، سی این این کی رپورٹنگ پر فاطمہ بھٹو برس پڑیں

اسپتال پر اسرائیل کا حملہ، سی این این کی رپورٹنگ پر فاطمہ بھٹو برس پڑیں

اسپتال پر اسرائیل کا حملہ، سی این این کی رپورٹنگ پر فاطمہ بھٹو برس پڑیں

فوٹو: فائل

معروف پاکستانی ادیب، سماجی کارکن  اور  سابق وزیراعظم ذوالفقار  بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو  نے غزہ کے اسپتال پر حملے کی کوریج  پر امریکی نشریاتی ادارے  سی این این  پر کڑی تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ سی این این کو  اچھی طرح پتہ ہےکہ اسپتال کسی راکٹ کے دھماکے سے تباہ نہیں ہوا کیونکہ حماس کے پاس ایسا کوئی راکٹ نہیں ہے جو 500  لوگوں کی جان لے سکتا ہو۔

فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک جنگی جرم کیا ہے جسے سی این این چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، اس طرح  نسل کشی کو  ڈھانپنےکی کوشش کرتے دیکھنا  ناقابل برداشت  ہوتا جا رہا ہے۔

ایک اور  پوسٹ میں فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اس جھوٹے دعوے پر غور کرکے وقت ضائع  نہیں کرنا چاہیےکہ اس نے غزہ کے اسپتال پر حملہ نہیں کیا، یہ اسی کا کام ہے، ایک ہفتے سے اسرائیل طبی مراکز  پر حملے کر رہا ہے، یہ وہی ہے جس کے پاس ایک حملے میں ایک ہزار تک لوگوں کو مارنے کی صلاحیت ہے، یہ  وسیع  پیمانے پر جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی ہے۔

فاطمہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ توجہ مرنے والوں، زخمیوں اور نسل کشی پر ہونی چاہیے۔ اسرائیل کو کون فنڈ دیتا ہے؟ ہتھیار کون دیتا ہے؟ اس قتل عام کے بعد اب اس کا دفاع کون کر رہا ہے؟

https://www.youtube.com/watch?v=g6qU4Vk8Oms&t=286s
Exit mobile version