32

عوام جنرل عاصم منیر کو مسیحا سمجھتی ہے، کیپٹن عاصم ملک

عوام جنرل عاصم منیر کو مسیحا سمجھتی ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اچھی خبریں آرہی ہیں، آج سٹاک ایکسچینج کا 50،000 کی نفسیاتی حد عبور کرنا روشن اور مستحکم پاکستان کی نوید ہے، ڈالر کی قیمت میں روزانہ کی گراوٹ اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام مثبت اشارے ہیں، یقینی طور پر یہ سب کچھ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کے مئوثر اور سخت ترین اقدامات کی بدولت ممکن ہوا، انکا مزید کہنا تھا

کہ جس انداز سے انہوں نے ڈالر مافیا، ذخیرہ اندوزوں اور کرپٹ مافیا کیخلاف سخت ترین کارروائیاں کیں اسکے اثرات ظاہر ہورہے ہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک کا مزید کہنا تھا کہ غریب عوام اپنے مسیحا کی جانب پرامید نظروں سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ عوام کا مسئلہ انتخابات، جمہوریت اور بڑے بڑے پروٹوکول نہیں بلکہ دو وقت کی عزت کی روٹی اور اچھا معیار زندگی ہے لہذا میں کمانڈر انچیف جنرل حافظ سید عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ جب تک کرپٹ مافیا، ڈالر مافیا اور معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلے تمام مافیاز کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک انتخابات نا کرائیں یہی وقت کا تقاضہ بھی ہے اور پاکستانی کی خواہیش بھی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں