نیشنل ایمپلائز پروگرام یونین کے ملازمین کے وسیع تر مفادات کی خاطر ہیلتھ گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کا فیصلہ، حلیم شاہ بابر 52

نیشنل ایمپلائز پروگرام یونین کے ملازمین کے وسیع تر مفادات کی خاطر ہیلتھ گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کا فیصلہ، حلیم شاہ بابر

نیشنل ایمپلائز پروگرام یونین کے ملازمین کے وسیع تر مفادات کی خاطر ہیلتھ گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کا فیصلہ، حلیم شاہ بابر

کوئٹہ( پ ر)نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین صوبائی جنرل کونسل سیشن کا دوسرا اجلاس زیر صدارت حافظ حلیم شاہ بابر منعقد ہوااجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ثمیہ مینگل نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین صوبائی ترجمان عبدالرازق زہری کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس موقع پرصوبائی جنرل سیکریٹری کامریڈ کریم زہری نے تفصیلی رپورٹ پیش کیاجلاس میں ضلعی جنرل سیکریٹریز نے بھی اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹس پیش کیں اجلاس میں آمنہ خان کاکڑ، میٹھار خان، علی،بی بی رشیدہ،عبدالکریم زہری،رازق،ممتاز، ناہید جمالی،بی بی جان بلوچ،باجی پروین ، فرزانہ دارنی نے بھی شرکت کی

اس موقع پر صوبائی جنرل کونسل سیشن میں نیشنل پروگرام ملازمین کے وسیع تر مفادات کی خاطر ہیلتھ گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے اگیگا قائدین کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر پنجاب گورنمنٹ نے رحمان باجوہ کو فوری طور پر رہا کرکے میڈم رخسانہ انور اور دیگر قائدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ملازمین کے جایز مطالبات کی منظورہ دی جائے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین بلوچستان مرکزی صدر میڈم رخسانہ انور اور پنجاب نیشنل پروگرام ملازمین کے ساتھ ہیں

اس موقع پر ضلعی سطح پر نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین ملازمین کو درپیش مشکلات اور دیگر امور پر تفصیلی بحث کی گئی اور ان کے لیے نئی حکمت عملی کے ساتھ لائحہ عمل طے کرنے پھر اتفاق کیا گیا تاکہ ملازمین کے مسائل کو ضلعی سطح پرحل کیا جاسکے ملازمین کے سروس اسٹرکچر اپ گریڈیشن کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے اور ایڈیشنل چارج پہ کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ سپروایزرز کو مستقل کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر حافظ حلیم شاہ بابر نے کہا کہ معزز ممبران کی رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اس بااختیار ادارے سے متفقہ طور پر کیے گئے

فیصلوں پر عملدرآمد کرنا فرض سمجھتے ہیں نیشنل پروگرام کے تمام اکاؤنٹ سپروایزرز سے اپیل کی گئی کہ جلداز جلد سنیارٹی لسٹوں کو نئے پروفارمے کے مطابق مکمل کرکے پی پی آئی او آفس میں جمع کریں یا ای میل کریںعلاوہ ازیں ملازمین کو درپیش تمام مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اُنہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں اُنہوں نے کہا کہ تنظیم کاری کو تیز کرکے نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین کو پورے صوبے میں وسعت دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں