30

فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ جنگ و بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں ، عالمی طاقتوں کی خاموشی نوشتہ دیوار ہے،جمعیت علمائے اسلام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ جنگ و بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں ، عالمی طاقتوں کی خاموشی نوشتہ دیوار ہے،جمعیت علمائے اسلام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

ٹھٹھہ نمائندہ
فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ جنگ و بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں ، عالمی طاقتوں کی خاموشی نوشتہ دیوار ہے ۔ مولانا اسداللہ کھوڑو نبی کی سیرت کا ایک مظہر یہ بھی ہیکہ خواتین ، بچے بوڑھے اور معذوروں کو جنگی اصولوں کے تحت ہر قسم کا تحفظ حاصل ہے ۔ مولانا عبد الباسط پھوڑ
گھارو میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

گزشتہ شب گھارو میں سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی ، جہاں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ، جس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا اسداللہ کھوڑو نے کہا کہ سندھ امن مارچ سندھ کے مسقبل کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ، اپنے حقوق کی خاطر سندھ کی عوام اس مارچ کو بھرپور کامیاب کرے ، اسرائیل اور اسکے حواریوں کا گٹھ جوڑ امت مسلمہ اور دنیا کے لئے امن کی راہ میں رکاوٹ ہے ،

حالیہ فلسطین پر جاری اسرائیل کا وحشیانہ بمباری اور جنگ نے انکی فرعونیت عیاں کردی ہے اس حوالہ سے عالمی طاقتوں کی خاموشی مزید نقصانات کو بڑھا ئے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوان خطیب مولانا عبد الباسط پھوڑ نے کہا کہ نبی کی سیرت کا ایک عکس یہ بھی ہیکہ جنگ کے دوران بچوں بوڑھوں اور خواتین کو مکمل تحفظ حاصل ہے ، لیکن یہاں غزہ فلسطین میں ظلم بربریت کی انتہا کردی گئ ہے ،

اس وقت کے ویڈیو مناظر نے دل ہلا کر رکھ دئے ہیں امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا اور قبلہ اول سمیت مظلوم مسلمانوں کے کئے کھلی جدوجہد کرنی ہوگی ۔جلسہ سیرت النبی سے مولانا عبدالوھاب بلوچ ، مولانا سلیم عاطف چانڈیو ، مولانا قاسم چانڈیو اور مولانا صدام پھوڑ نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں