Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کچھ پاکستانی طائفوں کی آڑ میں مڈل ایسٹ میں فحاشی پھیلاتے ہیں

کچھ پاکستانی طائفوں کی آڑ میں مڈل ایسٹ میں فحاشی پھیلاتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز پاکستانی سیاسی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ سب کچھ برداشت کیا جاسکتا ہے لیکن پاکستان اور پاکستانیوں کی بدنامی ہرگز برداشت نہیں کی جاسکتی، کچھ پاکستانی نام نہاد ثقافتی طائفوں کی آڑ میں مڈل ایسٹ آتے ہیں اور ثقافت و موسیقی کے پروگراموں کے نام پر فحاشی اور بے حیائی پھیلاتے ہیں، یہ لوگ پاکستانی نوجوان لڑکئوں کو ثقافتی وفود میں شامل کرکے مڈل ایسٹ لیکر آتے ہیں اور ان کو غیراخلاقی سرگرمئوں کے لیے استعمال کرکے پیسے کماتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ دین کے بھی مجرم ہیں اور پاکستان کے بھی مجرم ہیں، یہ پاکستانی انتہائی درجے کے اخلاق باختہ اور بدکردار ہیں اور انکی یہ حرکتیں بیرون ممالک میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مڈل ایسٹ میں جاکر بے حیائی اور فحاشی کا یہ دھندہ کرنے والے لوگ قومی مجرم ہیں لہذا ایسے لوگوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور انکے پاسپورٹس ہمیشہ کے لیے کینسل کیے جائیں تاکہ مستقبل میں آئیندہ کسی کو پاکستان کو بدنام کرنے کی جرآت نا ہوسکے

Exit mobile version