36

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل دیکھنا ضروری ہے، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل دیکھنا ضروری ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیگر مسائل کو حل کرنے کیساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو دیکھنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کے بلامعاوضہ سفیر ہیں لیکن یہ بلامعاوضہ سفیر بیرون ملک بے تہاشا مسائل میں گھرے ہوئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ قابل افسوس پہلو یہ ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو بری طرح نظرانداز کیا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر جس طرح ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمربستہ ہیں امید ہے وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بھی آگاہ ہونگے اور دیگر مسائل کی طرح اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دینگے، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی جنرل حافظ سیدعاصم منیر کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں