عوامی لائرز فورم شیخوپورہ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کچہری شیخوپورہ میں میٹنگ کا انعقاد
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)عوامی لائرز فورم شیخوپورہ کی تنظیم نو کے بعد نومنتخب صدر عوامی لائرز فورم شیخوپورہ میاں محمد نعیم ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کچہری شیخوپورہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
جس میں صدر عوامی لائرز فورم شیخوپورہ میاں محمد نعیم ایڈووکیٹ، نائب صدر محمد ضیاءاللٰہ بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری میڈم آصفہ ناز بھٹی ایڈووکیٹ، کوارڈینیٹر ڈاکٹر افتخار حسین ایڈووکیٹ، سیکرٹری انفارمیشن ملک ناصر کلیم ایڈووکیٹ اور میڈیا کوارڈینیٹر میڈم سعدیہ ممتاز کے علاوہ معروف قانون دان شبیر گِل ایڈووکیٹ، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل شیخوپورہ خالد محمود منہاجین، ڈائریکٹر منہاج گرائمر سکول شیخوپورہ مہر محمد شفیق قادری، سماجی رہنما ندیم خان، صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب کے علاوہ صحافیوں رانا محمد عثمان خاں اور محمد اسامہ و دیگر نے خصوصی شرکت کی
– اس موقع پر نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی گئی اور عوامی لائرز فورم شیخوپورہ کے آئندہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر عوامی لائرز فورم شیخوپورہ میاں محمد نعیم ایڈووکیٹ اور نو منتخب جنرل سیکرٹری عوامی لائرز فورم شیخوپورہ میڈم آصفہ ناز بھٹی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں جزا و سزا کے عمل میں بہتری لانے کی فوری ضرورت ہے
کیونکہ معاشرہ میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ نہ صرف موجودہ نسل بلکہ ملک و قوم کے مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک ہوگا- دوران میٹنگ عوامی لائرز فورم شیخوپورہ کے عہدیداران نے قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری مدظلہ کی ولولہ انگیز قیادت میں تحریکی نظم و ضبط کے مطابق مشن کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا