37

فلسطین اور غزہ پر جاری صیہونی جارحیت ، وحشیانہ بمباری کیخلاف ریلیاں

فلسطین اور غزہ پر جاری صیہونی جارحیت ، وحشیانہ بمباری کیخلاف ریلیاں

ٹھٹھہ نمائندہ
فلسطین اور غزہ پر جاری صیہونی جارحیت ، وحشیانہ بمباری کیخلاف جمعہ کے روز مذہبی و سیاسی جماعتوں جمعیت علماء اسلام ، تحریک لبیک ، شعیہ علماء کونسل اور متحدہ قومی موومنٹ نے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں
احتجاجی ریلیوں کی الگ الگ قیادت ، مولانا عبدالقادر اعوان ، مولانا عامر مدنی ، عیسی جوکھیو اور لطف سومرو نے کی
مسلم امہ کو متحد ہوکر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ، فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کا وقت قریب ہے ، مسلم حکمران اور مسلم فوجی عسکری قوت ہمت کرے ۔ مولانا عبدالقادر اعوان
جمعتہ المبارک کے اجتماع کے بعد مختلف مساجد سے مذہبی جماعتوں نے الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی جبکہ سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے بھی ضلعی آرگنائزر عیسی جوکھیو کی قیادت میں ریلیاں نکالی

، مختلف ریلیاں اپنے مسلک کی مسجدوں سے نکل کر نیشنل ہائ وے ٹھٹھہ روڈ میں اسٹاپ اور پریس کلب پہنچی ، جہاں مقررین نے خطابات کئے اور صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی اس موقع پر متاثرین غزہ کے لئے چندہ بھی جمع کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں