Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

فلسطین غزوہ میں جو مسلمان شہید ہورہے ہیں سچے اور حقیقی مسلمانوں کے دل زخمی اور چور چور ہیں، سید صابرحسین

فلسطین غزوہ میں جو مسلمان شہید ہورہے ہیں سچے اور حقیقی مسلمانوں کے دل زخمی اور چور چور ہیں، سید صابرحسین

اسلام گڑھ (نامہ نگار) فلسطین غزوہ میں جو مسلمان شہید ہورہے ہیں سچے اور حقیقی مسلمانوں کے دل زخمی اور چور چور ہیں لیکن ایک طرف پاکستان کے سزا یافتہ مجرم پاکستان آتا ہے تو پھولوں کی برسات ہوتی ہے اس پر ن لیگیوں کو فلسطین کے شہدا اس وقت یاد نہیں آرہے اور نہ ہی آئنگے ان کو شرم آنی چاہیے کہ فلسطین پر کیے جانے والے اسرائیلی جرم کے دوران پھولوں کی پتیاں نہیں نچھاور کرنی چاہیں

۔ان خیالات کا اظہار سید صابرحسین راجوروی سرپرست اعلیٰ تنظیم السادات آزادجموں کشمیر و مہاجرین مقیم پاکستان نے پریس نمائندگان اور علاقہ کہ معزین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اانہوںنے آرمی چیف سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ خداراہ ملک اور قوم کو لوٹ کر دولت کو بیرون ملک لوٹ کر جانے والے حکمرانوں کو پاکستانی قوم پر مسلط نہ کریں ۔انہوںنے کہاکہ نگران حکومت کے الیکشن کروانا ذمہ داری تھی لیکن نگران حکومت کے اختیار میں کسی کی سزا معطل کرنے کی قطعا اختیارات نہیں ہیں ۔نگران حکومت نے سزا یافتہ کی سزا معطل کرکے اپنے آپ کو متنازعہ بنا دیا ہے اس نگران حکومت کے جو الیکشن ہوتے ہیں

انہیں کون مانے گا سید صابرحسین راجوروی نے کہاکہ اگر نگران حکومت نے سزا دلوانی اور ختم کرنی ہے تو الیکشن کا ڈرامہ بند ہونا چاہیے اور عدالتوں کو تالے لگادیئے جائیں ۔سید صابرحسین راجوروی نے کہاکہ ملک کے اندر یہ تماشا کب تک جاری رہے گا لوگ مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اور دیگر ملکی مسائل میں پس رہے ہیں اور خودکشیاں کررہے ہیں ملک کے چاروں اطراف دشمن اس طاق میں بیٹھا ہوا ہے

کہ پاکستان کے خود غرض مفاد پرست چور ،ڈاکو کب گتھم گتھا ہوتے ہیں کہ دشمن اپنے وارمیں کامیابی کی طرف توجہ دے ۔آرمی چیف خدارہ اس ملک کو اس کی قوم کو بچائیں اور آپ کے کندھوں پر سوار ہونے والوں کو عبرت ناک سزا دلا ئیں اور لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے پاکستان میں لائیں ۔

Exit mobile version