Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دربار سائیں فضل حسین میں کشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دربار سائیں فضل حسین میں کشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

اسلام گڑھ(بیورو رپورٹ)گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دربار سائیں فضل حسین میں کشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔انچارج معلمہ یاسمین کوثر نے کہا کہ مسلمان قوم نبی پاک کی تعلیمات پر عمل کرکے کامیاب ہوسکتی ہے۔مسلمان قوم کی زندگی کا مشن دولت اکھٹی کرنا نہیں ہے۔آج جموں کشمیر کی مائیں بیٹیاں اوربوڑھے اس پار کشمیری مجاہدین کی رائیں دیکھ رہے ہیں۔ہم لوگ اپنے بھائیوں بہنوں اور ماؤں کی پر اذیت زندگی کو دیکھتے ہوئے

بھی انجان بنے بیٹھے ہیں۔بھارتی فوج 27اکتوبر 1947ء سے لے کر آج تک کشمیری قوم پر بندوق تانے کھڑی ہے اور ہم آزادی کے اس بیس کیمپ سے صرف برطانیہ اور دوسرے ترقی یافتہ ملکوں کی نیشلٹی حاصل کرنے کے چکر میں ہیں۔معلمہ یاسمین کوثر نے کہا کہ ہمیں دن منانے کا فائدہ اسی صورت میں ہوگاجب ہم بحیثیت استاد متحد اور منظم مسلمان قوم تیار کرنے میں کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر طالبات وطلباء نے مختلف پروگرام پیش کیے۔آخر میں مجاہدین کشمیر کی سلامتی اور ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی

Exit mobile version