ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو شکست دیکر ایونٹ میں دوسری فتح حاصل کرلی
ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو شکست دیکر ایونٹ میں دوسری فتح حاصل کرلی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو 87 رن سے شکست دے دی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوور میں 229 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ڈچ ٹیم کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 68 رن بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ ویزلی بریسی نے 41 اور سائیبرانڈ نے 35 رن بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان، شریف الاسلام ، مہدی حسن اور تسکین احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز 35، محمود اللہ اور مستفیض الرحمان 20 ، 20 رن بناکر نمایاں رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پاؤل وین میکرین نے 23 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔