Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپوہ میں 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آخری روز، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپوہ میں 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آخری روز، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

شیخوپورہ(بیوروچیف شیخ محمد طیب سے)صوبہ پنجاب کے دیگر ہسپتالوں کی طرح ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپوہ میں بھی 4 روزہ میڈیکل کیمپ کے آخری روز کیمپ میں مریضوں کو ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی، الٹراساؤنڈ، شوگر، پی سی آر مفت ٹیسٹ کروانے کی سہولت دی گئی، مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں، اس موقع پر فوکل پرسن محمد بلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ میں چیک اپ سے مستفید ہوئے

جوکہ شہریوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ بازار میں ان سپیشل ٹیسٹوں کی قیمتیں زیادہ ہیں اسلئے حکومت ہنحاب کی جانب سے صوبہ بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی عوامی ریلیف کی فراہمی کے لئے ان مفت ٹیسٹوں، مفت ادویات اور فوری چیک اپ کی سہولیات مہیا کی گئیں اور اس دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال کے جملہ متعلقہ ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف سیکورٹی و دیگر سٹاف کی کاوشیں قابل ستائش ہیں

Exit mobile version