Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

درگاہ حضرت پیر امام علی گیلانی المعروف دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پر بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد

درگاہ حضرت پیر امام علی گیلانی المعروف دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پر بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد

اسلام آباد(پ، ر) دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پر جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف و سجادہ نشین بری امام سرکار، پیر صاحبان کی زیر صدارت ہفتہ کی صبح بڑی گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں دربار عالیہ کے درباری ثناء خوان حضرات نے حضرت غوث پاک رض کی بارگاہ میں نظرانہ عقیدت پیش کیا. اس موقع پر پیر صاحب کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات کا ماخذ قرآن کریم ہے۔

حضرت غوث پاک کی تعلیمات دنیا و آخرت میں ذریعہ نجات ہیں. ہم حضور غوث پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیاوی و اخروی زندگی میں فلاح پا سکتے ہیں. پیر صاحب کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد بین المسلمین وقت اشد ضرورت ہے تاکہ فلسطین جیسے واقعات کو روکا جا سکے. پیر صاحب کا کہنا تھا فلسطینی عوام کو اس وقت ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے اس سلسلے میں جلد ہم فلسطینی مظلومین کیلیے میڈیکل فیسیلٹیشن سنٹر کا آغاز کریں گے. آخر میں پیر صاحب نے عالمین کے لیے دعا فرمائی۔

Exit mobile version