51

اوورسیز پاکستانی قوم کے محسن ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانی قوم کے محسن ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) معر وف پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی قوم کے محسن ہیں کیونکہ جب بھی پاکستان پر کڑا وقت آیا تو اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی ترسیلات زیادہ بھیج کر پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ قوم کے ان محسنوں کے لیے کوئی قانون سازی نا ہوسکی اور نا ان کے مسائل کے حل کے لیے مئوثر اور دیرپا اقدامات اٹھائے جاسکے،

انکا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہانے خواب دکھائے لیکن عملی طور پر کچھ نا کیا، مجھے موجودہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آرمی چیف معاشی بحران کے خاتمے اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر ضرور غور کرینگے اور انکے لیے مئوثر اقدامات اٹھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں