Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

معاشی پالیسی بنانے والے خدا کا خوف کریں پی ڈی ایم نے یہ کیسا ملک بچایا کہ ہر شہری کا دیوالیہ نکل گیا۔ ملک ناصر کلیم ایڈووکیٹ

معاشی پالیسی بنانے والے خدا کا خوف کریں پی ڈی ایم نے یہ کیسا ملک بچایا کہ ہر شہری کا دیوالیہ نکل گیا۔ ملک ناصر کلیم ایڈووکیٹ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)معاشی پالیسی بنانے والے خدا کا خوف کریں، پی ڈی ایم نے یہ کیسا ملک بچایا کہ ہر شہری کا دیوالیہ نکل گیا- ان خیالات کا اظہار سیکرٹری انفارمیشن عوامی لائرز فورم شیخوپورہ ملک ناصر کلیم ایڈووکیٹ نے صحافی و کالمسٹ بیوروچیف ایف ایس میڈیا نیٹ ورک شیخ محمد طیب، رانا عثمان خاں، محمد مشتاق اور کورٹ رپورٹر محمد اسامہ و دیگر صحافیوں پر مشتمل وفد سے اپنے آفس میں دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کون سا معاہدہ کیا گیا ہے

کہ عام شہری کیلئے زندگی سزا بن گئی، حکمرانوں کو جلد اسکا جواب دینا ہوگا کیونکہ ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا اور غریب و متوسط طبقہ پس چکا ہے جن کا دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا ہی محال ہوچکا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ سفید پوش طبقہ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی بدولت خودکشیوں پر مجبور ہے جس حوالے سے اکثر میڈیا رپورٹس سامنے آرہی ہیں لیکن ان کرپٹ حکمرانوں کے سرپہ جوں تک نہیں رینگتی-

انہوں نے کہا کہ عوامی لائرز فورم کے پلیٹ فارم سے ملکی نظام کی تبدیلی اور حقیقی معنوں میں قانون و انصاف کی بالادستی کے خواہاں ہیں اور اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق ملکِ خداداد میں مصطفوی انقلاب کے لئے سرگرم عمل ہیں- اس موقع پر صدر عوامی لائرز فورم شیخوپورہ میاں محمد نعیم ایڈووکیٹ، نائب صدر محمد ضیاءاللٰہ بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری میڈم آصفہ ناز بھٹی ایڈووکیٹ، کوارڈینیٹر ڈاکٹر افتخار حسین ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء بھی موجود تھے

Exit mobile version