40

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی مہم کے لئے سندھ کمیونٹی فاؤنڈیشن کے تحت افتتاحی تقریب

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی مہم کے لئے سندھ کمیونٹی فاؤنڈیشن کے تحت افتتاحی تقریب

ٹھٹھہ نمائندہ

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی مہم کے لئے
سندھ کمیونٹی فاؤنڈیشن کے تحت افتتاحی تقریب
سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائیندوں کی شرکت

ساحلی علاقوں میں مقامی لوگوں آئے دن قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی بھی کرنی پڑتی ہے اس سلسلے میں سندھ کمیونٹی فاؤنڈیشن نے ساحلی علاقے کے لوگوں کو حکومتی اداروں کی مدد سے ان قدرتی آفات سے بچنے اور آگاھی دینے کا ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں تنظیم کے نمائیندے گھر گھر جاکر مقامی لوگوں کو قدرتی آفات سے بچنے کے بارے میں آگاہی دیں گے

اس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب مکلی جیمخانہ میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں تمام سرکاری اداروں ،صحافیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی تقریب میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیر حمیرا علی نے پروجیکٹ کی تفصیلات بنائیں جبکہ ڈی سی کے نمائیندے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید سوز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے اب ملک میں بار بار قدرتی آفات آرہی ہیں کبھی برسات کبھی سیلاب اور بار بار سمندری طوفان جس کا براہ راست اثر مقامی آبادی کو ہوتا ہے

اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑتی ہے ان کے کاروبار کھیتی باڑی تباہ ہوجاتی ہے اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچتا ہے جس سے تعلیم تباہ ہوتی ہے ان تمام مشکلات سے بچنے کے لئے سندھ کمیونٹی فاؤنڈیشن نے مقامی لوگوں کو ان آفات سے بچنے کے لئے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ جب بھی کوئی مصیبت آئے تو مقامی لوگ اس سے بچنے کے لئے زہنی طور پر تیار رہیں اور اپنی حفاظت کرسکیں سیمینار سے فزہ شاہ نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں