Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جنرل عاصم منیر کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا، کیپٹن عاصم ملک

جنرل عاصم منیر کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور سمندر پار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ چیف اف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے اور پاکستان کی ترقی کے لیےجو گراں قدر اقدامات اور کام کر رہے ہیں وہ تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا، جنرل عاصم منیر پاکستانی عوام کے حقیقی ہیرو ہیں اور پاکستانی عوام اپنے چیف سے بے انتہا محبت کرتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی، ڈالر کی اڑان روکنے، ذخیرہ اندوزوں اور دیگر مافیاز کے گرد شکنجہ کسنے جیسےاہم اقدامات کی بدولت جنرل عاصم منیر پاکستانی تاریخ کے سب سے معتبر، باوقار اور محب وطن جرنیل کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ جو معاشی بحالی کا سفر انہوں نے شروع کیا ہے پاکستانی عوام پر امید ہیں

کہ کمانڈر ان چیف پاکستان کی بدترین معاشی حالت کو سدھارنے کے لیے اخری حد تک جائیں گے، اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف حافظ سید عاصم منیر سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ نہ صرف وطن میں آباد پاکستانیوں بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی حالات سازگار ہو جائیں گے اور پاکستان ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجائے گا

Exit mobile version