ضیا الحق کو صدر نہیں مانتا، آئندہ اس عدالت میں دوبارہ صدر مت کہیے گا: چیف جسٹس
ضیا الحق کو صدر نہیں مانتا، آئندہ اس عدالت میں دوبارہ صدر مت کہیے گا: چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ضیا الحق کو صدر نہیں مانتا، آئندہ اس عدالت میں دوبارہ صدر مت کہیے گا۔
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کے دوران اعجاز الحق کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے نظرثانی واپس لینے کا نہیں کہا ہے صرف نام فیصلے سے حذف کیا جائے۔
اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اعجازالحق ایک آرمی چیف ضیاالحق کے بیٹے ہیں۔
اعجاز الحق کے وکیل نے کہا کہ آئین میں درج ہے ضیاالحق صدرتھے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ضیا الحق واحد شخص ہے جس کا نام آئین میں لکھا ہوا ہے، وقت کا نہیں معلوم ہوتا لیکن ضیا نے لکھوایا کہ وہ صدر ہے، ان کے 5 سال تو پورے نہیں ہوئے تھے توکیا آئین کی خلاف ورزی ہوئی تھی؟
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 18 ویں ترمیم میں ضیاالحق کا نام آئین سے نکال دیا گیا تھا۔