افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنےکا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب
افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنےکا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب
غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افغان باشندے افغانستان جاچکے ہیں اور اب ملک دشمن قوتیں افغان باشندوں کی واپسی کا عمل سبوتاژ کرنے کے لیے متحرک ہوچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چمن اور اسپن بولدک میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں سے انتشار پھیلانےکا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے، منصوبے کے تحت پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹ پر افغان باشندوں پر فائرنگ کا بھی منصوبہ ہے تاکہ فوری انتشار پھیلایا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ گھناؤنے منصوبےکا مقصد انخلا کا عمل سبوتاژ کرکے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی بڑھانا ہے۔