35

پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے زیراہتمام فائن آرٹس کلاسز کا اجراء کردیا گیا- افراز احمد

پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے زیراہتمام فائن آرٹس کلاسز کا اجراء کردیا گیا- افراز احمد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے زیراہتمام فائن آرٹس کلاسز کا اجراء کردیا گیا، اس حوالے سے جمنازیم شیخوپورہ میں افتتاحی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر شیخوپورہ آرٹس کونسل افراز احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخوپورہ آرٹس کونسل ساجد چوہان نے کی،
اس افتتاحی سیشن میں منہاج گرائمر سکول القادریہ کیمپس اور عنایہ سکلز ڈیویلپنٹ شیخوپورہ کے طلباء و طالبات نے شرکت کی جنہوں نے تلاوت، نعت، تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے حاضرین سے خوب داد سمیٹی- اس موقع پر ڈائریکٹر شیخوپورہ آرٹس کونسل افراز احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے زیراہتمام شیخوپورہ سٹیڈیم میں قائم جمنازیم میں فائن آرٹس کلاسز کا اجراءکیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے ٹیلنٹ کے فروغ کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے تحت ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے مختلف کورسز کروائے جائیں گے
جن سے ضلع بھر سے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں- اس موقع پر انسٹرکٹر میوزیکالوجی سرفراز علی حسان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے زیراہتمام فائن آرٹس کلاسز کے متعلق تعارفی لیکچر دیا جن کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ شیخوپورہ جمنازیم میں فائن آرٹس کلاسز کا اجراء انتہائی اہم پیشرفت ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ اور پنحاب حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ٹیلنٹ پروموشن کے لئے مثبت اقدامات کئے جن کے جلد ہی مثبت نتائج نظرآئیں گے
https://www.youtube.com/watch?v=DJY5bKesArc&t=37s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں