127

اوپن مارکیٹ میں ڈالر، ریال، پاؤنڈ اور اماراتی درہم مہنگا ہوگیا

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 116 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا جب کہ ریال، درہم اور برطانوی پاؤنڈ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 116 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/03/dollar.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے اضافے سے 143 روپے 30 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 30 پیسے اضافے کے بعد 163 روپے 30 پیسے پر آگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ سعودی ریال 25 پیسے مہنگا ہو کر 31 روپے 5 پیسے اور اماراتی درہم 30 پیسے مہنگا ہو کر 31 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں