سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کر دی
سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کر دی
سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کر دی۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں نگران وزیر قانون عرفان اسلم نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کی۔
تاہم سینیٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔
جے یو آئی (ف )کے سینیٹر کامران مرتضٰی نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی مخالفت کی۔
کامران مرتضٰی نے کہا کہ آرڈیننس میں توسیع بغیر سوچے سمجھے کی گئی، آج سپریم کورٹ میں طے ہوگیا صدر انتخابات کی تاریخ دینے میں ناکام رہے، اب صدر کا استعفیٰ بنتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عوام کیلئے قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے، اہم قانونی معاملات سیلیکٹڈ بینچ کے سامنے رکھے جاتے تھے،چیف جسٹس نے سارا بینچ بٹھا دیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=DJY5bKesArc&t=37s