Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چیف الیکشن کمشنر کی صدر سے مشاورت، انتخابات کیلئے 11 فروری کی تجویز دے دی

چیف الیکشن کمشنر کی صدر سے مشاورت، انتخابات کیلئے 11 فروری کی تجویز دے دی

چیف الیکشن کمشنر کی صدر سے مشاورت، انتخابات کیلئے 11 فروری کی تجویز دے دی

سپریم کورٹ کے حکم پر ملک میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کے حوالے سے صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آج الیکشن کمیشن کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن 11 فروری 2024 کو ملک میں الیکشن کروانے کے لیے تیار ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کر کے کل عدالت میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔

ذرائع  کے مطابق صدر سے چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں عام انتخابات کے لیے صدر مملکت کے سامنے 3 تاریخیں رکھی گئیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 28 جنوری ، 4 فروری اور 11 فروری کی تاریخوں پر رائے دی، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 فروری کو انتخابات کے لیے موزوں قرار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں انتخابات کی تاریخ کے حتمی فیصلے کیلئےآئینی،قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ انتخابی مہم کے لیے وقت کے آئینی تقاضے کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر صدر سے ملاقات کے بعد ایوان صدر سے روانہ ہوکر الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=DJY5bKesArc&t=37s
Exit mobile version