بائیڈن تل ابیب جاسکتا ہے تو میں وزیراعظم ہوتا تو غزہ کے مجاہدین کیساتھ ہوتا: سراج الحق
بائیڈن تل ابیب جاسکتا ہے تو میں وزیراعظم ہوتا تو غزہ کے مجاہدین کیساتھ ہوتا: سراج الحق
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے غزہ میں ہوتا۔
جماعت اسلامی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری سراج الحق کے بیان میں کہا ہے کہ ’آج میں وزیر اعظم ہوتا، اگر بائیڈن 85 سال کی عمر میں تل ابیب جا سکتا ہے تو میں بھی ادھر غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہوتا، اس لیے کہ یہ غیرت اور انسانیت کا تقاضہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں غلط ہوں مجھے ایک کام بھی نہیں کرنا چاہیے لیکن غزہ، مجاہدین اور فلسطین حق پر ہیں، امریکا کے اداکار اور بچے ان کے حق میں بولتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ حکمران کا کام بیان دینا اور تقریر کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا کام ایکشن لینا ہے، اگر میں حکمران ہوتا تو میں ایکشن لیتا۔
سراج الحق کا کہنا تھاکہ میں یہ صلاحیت دیکھتا ہوں کہ اتنی کم تعداد کے ساتھ پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کو بلا سکتا ہوں تو میں پاکستان سمیت تمام اسلامی حکمرانوں کو اکٹھا کرتا کہ یہی وقت ہے جینے کا اور آگے بڑھنے کا ہے۔