Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

افغان مہاجرین کا مسئلہ کمیشن بنا کر حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان

افغان مہاجرین کا مسئلہ کمیشن بنا کر حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان

افغان مہاجرین کا مسئلہ کمیشن بنا کر حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دوطرفہ ہے، اس معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ  حل کیا جائے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان افغانوں کا ہے، بالآخر انہیں جانا تھا، افغانستان نے اپنے علماء سے فتویٰ  لیا کہ پاکستان میں مسلح کارروائی کو جہاد قرار نہیں  دیا جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دوطرفہ ہے، یک طرفہ فیصلوں سے تعلقات خراب ہوں گے، تجویز دی ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر کمیشن  بنا کر مسئلہ  حل کیا جائے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ امن ہمیشہ انصاف کے ساتھ آتا ہے، ناانصافیاں ہوں تو امن نہیں ہوسکتا۔

https://www.youtube.com/watch?v=XWdNGKKP6OM&t=59s
Exit mobile version