31

آرمی چیف پاکستانی قوم کے نجات دہندہ ہیں، کیپٹن عاصم ملک

آرمی چیف پاکستانی قوم کے نجات دہندہ ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف اف ارمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر ایک نجات دہندہ کے طور پر سامنے ارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے خصوصی نشست میں کیا، انہوں نے کہا کہ پیچھلے چند ماہ میں معاشی استحکام کے لیے اٹھائے گئے ان کے اقدامات سے پاکستانی عوام میں خوشی کی لہر دوڑی ہوئی ہےاور وہ سمجھتے ہیں

کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ان کے اقدامات بار اور ثابت ہو رہے ہیں، پاکستانی قوم اپنے چیف کے اقدامات سے مطمئن ہے اور انہیں یقین ہے کہ جنرل حافظ سید عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ پچھلے چند ماہ سے جنرل حافظ سید عاصم منیر جس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں وہ ایک نجات دہندہ کے طور پر یاد رکھے جائیں گے،

اللہ تعالی نے جنرل حافظ سید عاصم منیر کی شکل میں پاکستانی قوم کو ایک گوہر نایاب سے نوازا ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے کمانڈر ان چیف کے ہاتھ مضبوط کرنے چائیں اور ان کی معاشی اقدامات کے تسلسل میں صف اول کا کردار ادا کرنا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں