35

پیر سید مقصود حسین شاہ روحانی شخصیت تھے روحانیت کے ذریعے وادی بناہ میں ہزاروں لوگوں کے قلب کو منور کیا،سید صابرحسین راجوروی

پیر سید مقصود حسین شاہ روحانی شخصیت تھے روحانیت کے ذریعے وادی بناہ میں ہزاروں لوگوں کے قلب کو منور کیا،سید صابرحسین راجوروی

اسلام گڑھ (نامہ نگار ) تنظیم السادات آزادجموںکشمیر مقیم مہاجرین پاکستان مرکزی سرپرست اعلیٰ سید صابرحسین راجوروی سید صابرراجوروی نے کہاکہ پیر سید مقصود حسین شاہ روحانی شخصیت تھے انہوںنے روحانیت کے ذریعے وادی بناہ میں ہزاروں لوگوں کے قلب کو منور کیا ۔اس موقع پر مرکزی رابطہ بورڈ کے چیئر مین سید ایوب شاکر ،خمس کمیٹی چیئر مین مفتی نزاکت حسین کاظمی ،نصاب بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر شفقت کاظمی ،مشاورتی کونسل چیئرمین سید محمود بخاری ،ڈویژن میرپور کے صدر سید شفیق بخاری ،

ڈویژن جنرل سیکرٹری صفدر حسین بخاری ،ضلع میرپور کے صدر سید صابرحسین شاہ ،نصاب بورڈ کے چیئر مین پرفیسر سید اسد کاظمی نے اپنے مشترکہ بیان میں سید شوکت حسین بخاری کے والد گرامی ،پیر سید محمد عارف بخاری کے سسر ،حضرت پیر سید مقصود شاہ بخاری سجادہ نشین دربارعالیہ مجوال شریف کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ۔سید صابرراجوروی نے کہا

کہ پیر سید مقصود حسین شاہ روحانی شخصیت تھے انہوںنے روحانیت کے ذریعے وادی بناہ میں ہزاروں لوگوں کے قلب کو منور کیا ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور خاندان کو صبرمیل عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں