61

حکمران عیاشیوں ،لوٹ کھسوٹ اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں،صاحبزادہ محمد رمضان قاسم

حکمران عیاشیوں ،لوٹ کھسوٹ اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں،صاحبزادہ محمد رمضان قاسم

اسلام گڑھ (نامہ نگار)مہنگائی ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل نے عوام کا جینا حرام کردیا ۔حکمران عیاشیوں ،لوٹ کھسوٹ اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں ۔حکمرانوخدا کا واسطہ ہے کہ اتنا ظلم نہ کرو کہ کل برداشت نہ کرسکو ۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ محمد رمضان قاسم نے علاقہ کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پیٹرول سستا ہونے کے باوجود کشمیری عوام کو اس کا ریلیف نہ مل سکا ہے

اور مہنگائی دن بدن بڑھ ہی ہے انہوںنے آرمی چیف نے نگران حکومت جوکہ چوروں کا ایک دستہ ہے نگران حکومت دونوں ہاتھ سے پاکستان کی معیشت کو چاٹ رہی ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف فی الفور انتظامیہ کو سخت ہدایت کی جائیں مہنگائی ، غیر اعلانیہ لوشیڈنگ اور دیگر مسائل کو کنٹرول کریں ۔جو حکمران کرپٹ مافیا کے کٹ پتلی بنے ہوئے ہیں انہیں فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے خدارا کشمیری اور پاکستانی قوم پر رحم کریں ورنہ آپ کانام داستانوں میں نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں