26

وفاقی حکومت کا قرض ستمبر 2023 تک 62 ہزار 291 ارب روپے ہوگیا، اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت کا قرض ستمبر 2023 تک 62 ہزار 291 ارب روپے ہوگیا، اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت کا قرض ستمبر 2023 تک 62 ہزار 291 ارب روپے ہوگیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق  حکومت نے جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 1450 ارب روپے قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا قرض ستمبر 2023 تک 62 ہزار 291 ارب روپے  رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2023 تک حکومت کا مقامی قرض 39 ہزار 697 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 22 ہزار 593 ارب روپے رہا۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر کے بینکنگ اعداد شمار بھی جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2023 میں بینکوں کے ڈپازٹس 79 ارب روپے بڑھے ،جس کے بعد  بینکوں کے ڈپازٹس 26 ہزار 397 ارب روپے رہے۔

اسٹیٹ بینک کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں بینکوں نے 40 ارب روپے قرض دیے،اسی ماہ تک بینکوں کے قرضوں کا حجم 11 ہزار 897 ارب روپے رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 610 ارب روپے رہا جبکہ اکتوبر تک سرمایہ کاری حجم 23 ہزار 232 ارب روپے رہا۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں3.17 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی سروسنگ پرخرچ ہوئے، جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 2.017 ارب ڈالر قرضوں کے اصل پر خرچ ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 1.157 ارب ڈالر قرضوں کے سود ادائیگی پر خرچ ہوئے۔

https://youtu.be/Nsa5BO8f3HY

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں