Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹماٹر، آلو، آٹا اور مرغی سمیت 20 اشیا مہنگی ہوگئیں، ہفتہ وار رپورٹ جاری

ٹماٹر، آلو، آٹا اور مرغی سمیت 20 اشیا مہنگی ہوگئیں، ہفتہ وار رپورٹ جاری

ٹماٹر، آلو، آٹا اور مرغی سمیت 20 اشیا مہنگی ہوگئیں، ہفتہ وار رپورٹ جاری

ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 15.4 فیصد اور آلو 4.5 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 2.4 فیصد،لہسن 2.1 فیصد، نمک 1.8 فیصد، مرغی 1.6 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے گڑ،گھی، چاول اور دالوں کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور  8 کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Exit mobile version