پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(نیوزڈیسک) دبئی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(رک عاصم ملک نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بندش کی خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر منبی ہے، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں صرف یہ فیصلہ ہوا ہے کہ کسی بھی ہنر یعنی سکل میں نوکری کے لیے درخواست دینے والے کو اپنے اصل اسناد کی حکومت پاکستان سے تصدیق کرانی ہوگی
جبکہ یہی اسناد یواے ای سفارت خانے اور یو اے ای وزارت خارجہ سے بھی تصدیق شدہ ہونا لازمی ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات میں کسی بھی ہنر مند شعبہ یعنی سکل ڈپارٹمنٹ میں درخواست دینے کیساتھ اپنی اصل تصدیق شدہ اسناد کا ساتھ لگانا ضروری ہے جبکہ یہ شرط صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ باقی تمام ممالک کے لیے بھی ہے، انہوں نے کہا کہ یہی شرط ویزے کی تجدید کے لیے بھی ہے
اگر اصل تصدیق شدہ اسناد نہیں ہونگے تو ویزے کی تجدید نہیں ہوگی لہذہ درخواست کے ساتھ تصدیق شدہ اسناد لازمی لگائیں ورنہ آپکا ویزہ نہیں لگے گا جبکہ ویزہ پابندی کے حوالے سے سارا جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہے