45

میراویس مہمند کو مہمند کرکٹ ایسوسیشن کا پیٹرن انچیف مقرر کیا گیا اور گراؤنڈ آمد پر ان کا شاندار استقبال

میراویس مہمند کو مہمند کرکٹ ایسوسیشن کا پیٹرن انچیف مقرر کیا گیا اور گراؤنڈ آمد پر ان کا شاندار استقبال

ضلع مہمند(افضل صافی سے)قبائلی ضلع مہمند میں انٹرنیشنل معیار کے سب سے بڑے شگئ کرکٹ گراؤنڈ مقامی کھیلاڑیوں کیلئے سب سے بہترین گراونڈ ثابت ہوگا.معروف فلاحی و کاروباری شخصیت میراویس مہمند کے تعاون سے شگئ کرکٹ گراؤنڈ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔میراویس میمند نے گراونڈ میں مسجد اور پارکنگ بنانے کا بھی اعلان کیا۔ تحصیل صافی اور بائزی میں بھی اکیڈمئ بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔
میراویس مہمند کو مہمند کرکٹ ایسوسیشن کا پیٹرن انچیف مقرر کیا گیا اور گراؤنڈ آمد پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا.کھلاڑیوں نے ان پر پھول نچاور کیے، ہار پہنائے اور ایم سی اے کے عہدہ عہدہ داروں نے قبائلی روایتی پگڑی پہنائی.ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تحصیل حلیمزئی چاندہ بازار کے مقام پر واقع اس خوبصورت گراؤنڈ میں بہترین میراویس کرکٹ اکیڈمی بھی تعمیر کی جارہی ہے جس کا میر اویس مہمند نے معائنہ کیا اور پی سی بی معیار کے دو پچز، سرسبز میدان، کھلاڑیوں کےلئے ڈریسنگ رومز اور تماشائیوں کے بیٹھنے کے سٹینڈز بھی تعمیر کئے گئے ہیں ۔
یاد رہے سال 2019 میں سابقہ ایم این اے ساجد خان مہمند نے شگئ گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور زمین خریدی تھی مگر فنڈ کی کمی کی وجہ سے گراونڈ کا دیگر تعمیراتی کام سُست روی اور تاخیر کا شکار تھا .
مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر الحامد منرلز کے ایم ڈی، فلاحی وسماجی کارکن میراویس مہمند نے 65 لاکھ روپے کی لاگت سے اِس گروانڈ کا کام مکمل کرکے پورے گراونڈ پر معیاری گھاس لگایا, کنواں بنوایا ، سولر سسٹم لگوایا ، سائٹ سکرین ، لیولنگ اور دفتر کا تزئین وآرائش کرایا ۔
تحصیل حلیمزئ میں شاندار گراؤنڈ بننے سے شائقینِ کرکٹ، کھلاڑیوں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
جے یو آئی مہمند کے امیر مفتی عارف حقانی، پی ٹی آئی کے سجاد مومند، شاعر و ادیب غزل مومند، ملک جھانزیب، سعید خان صافی اور ملک نوراللہ سمیت دیگر مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نےکرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کیلۓ میراویس مہمند کی خدمات کو شاندار الفاظ سے سراہا اور انکی گراں قدر خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا.
مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران صدر ارباب خان۔نصیر خان افتخار نے کہا کہ میراویس مہمند کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں نکھارنے اور قومی سطح پر اجاگر کرانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جوکہ نیک شگون ہے.
اور اس مقصد کےلئے حال ہی میں اُنہوں نے ضلع مہمند کی تاریخ کا سب سے بڑا اور کامیاب ’مہمند ٹی ٹین لیگ‘ منعقد کرایاہے جس میں ضلع بھر کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ایم سی اے کے عہدداروں نے کہا کہ اگر قبائلی نوجوانوں کو کھیل کود کےلئے میدان اور دیگر سہولیات میسر ہوجاۓ تو وہ دن دور نہیں جب یہاں کے نوجوانان بھی ملک کی نمائندگی کرکے اپنا اور اپنے علاقے کا نام روشن کریں گے۔
مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن نے میراویس مہمند کو ان کے گراں قدر خدمات پر پیٹرن انچیف ایم سی اے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر فلاحی و کاروباری شخصیت میراویس مہمند نے کہا کہ قبائلی نوجوانان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے سے یہ کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کے نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے اور کرتا رہونگا تاکہ یہ نوجوان مایوسی کا شکار نہ ہوسکے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوسکے.
میراویس مہمند نے گراؤنڈ کے ساتھ ایک شاندار مسجد تعمیر کرانے اور کار پارکنگ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ کھلاڑیوں اور تماشیوں کو نماز کے ادائیگی اور گاڑیاں پارک کرانے میں مسلہ نہ ہو ۔اس موقع پر انہوں نے تحصیل صافی اور بائزی میں بھی کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا۔
اخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے گراؤنڈ میں موجود افراد خوب محظوظ ہوے ۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم بےلوث قومی خدمت کا یہ سلسلہ مزید دراز کرینگے.گراونڈ میں دوردراز علاقوں کے سینکڑوں کھیلاڑی موجود تھے جبکہ سیکورٹی کے بھی انتظامات کیےگیےتھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں