Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے، نیتن یاہو جتنے ایٹم بم بنالے انجام کا وقت آپہنچا: اردوان

ترک صدر  رجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ  اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، نیتن یاہو جتنے ایٹم بم بنالے انجام کا وقت آپہنچا ہے۔

انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اسلحہ، انٹیلی جنس سپورٹ دینے والے بھی ان جرائم میں برابر کے شریک ہیں، روزانہ سیکڑوں  بچے  بموں  سے مرتے ہیں، یورپی یونین سے امریکا تک سب خاموش کیوں ہیں؟

 ترک صدر کا کہنا تھا کہ  چارلی ہیبڈو  واقعے میں 23 افراد ہلاک  ہوئے تو دنیا بھر سےلوگ پیرس میں مارچ میں شریک ہوئے، اب غزہ میں تقریباً 13 ہزار لوگ  مرچکے  ہیں، کہاں ہیں سربراہان  مملکت اور وزرائےاعظم ؟

رجب طیب اردوان نےا سرائیلی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ نیتن یاہو تمہارے پاس  ایٹم  بم  ہے یا نہیں؟ اتنے ہی طاقت ور ہو تو اعلان کرو، جتنے ایٹم  بم  بنالو اب تمہارے انجام کا وقت آن پہنچا ہے۔

 ترک صدر نےکہا کہ مغربی ممالک برسوں ہماری ہی سرزمین کو آرمینیا میں شامل کرنے کے  خواب  دیکھتے رہے، ہم نے انہیں کاراباخ  میں ایساسبق سکھایا ہے جس  پر  یہ سب خاموش  ہوگئے، اب اسرائیل بھی ایسےہی فریب میں مبتلا ہے اور مایوسی ان کا مقدر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  آپ حماس کو  دہشت گرد قرار دیتے ہیں لیکن حماس سیاسی جماعت ہے، حماس فلسطین میں انتخابات میں کامیاب ہو کر برسر اقتدار  آئی ہے، الیکشن جیتنے کے بعد آپ نے حماس کے حقوق چھین لیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=7MCozZ3-GTs
Exit mobile version