47

شہید سندھ علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں 30 نومبر کو لاڑکانہ میں شہید اسلام و طوفان اقصیٰ کانفرنس منعقد ہوگی ، مولانا سمیع الحق سواتی

شہید سندھ علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں 30 نومبر کو لاڑکانہ میں شہید اسلام و طوفان اقصیٰ کانفرنس منعقد ہوگی ، مولانا سمیع الحق سواتی

ٹھٹھہ نمائندہ
جمعیت علماء اسلام سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ڈیجیٹل میڈیا جے یو آئی سندھ کے چیف مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا ہیکہ شہید سندھ علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں 30 نومبر کو لاڑکانہ میں شہید اسلام و طوفان اقصیٰ کانفرنس منعقد ہوگی ، جہاں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

اور قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کا خصوصی خطاب ہوگا ، دوسری جانب 29 ستمبر کو لاڑکانہ میں ہی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن ہوگا جسکے مہمان خصوصی مولانا فضل الرحمان ہونگے ، مولانا سمیع الحق سواتی کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ، اپنے زیر نگرانی نوجوانوں کی صورت میں ڈیجیٹل میڈیا سیل قائم کیا ہے ، جو پورے ملک کے صوبوں میں متحرک ہے ، صوبہ سندھ میں اسکا شمار اول سطح پر ہے ، اس موقع پر عبدالوھاب جوکیو ، سید سیف الملوک شاہ بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں