38

قبائلی ضلع مہمند میں کمشنر پشاور محمد زبیر خان نے فیتہ کاٹ کر مہمند کرکٹ گراؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح

قبائلی ضلع مہمند میں کمشنر پشاور محمد زبیر خان نے فیتہ کاٹ کر مہمند کرکٹ گراؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح

ضلع مھمند (فضل صافی )قبائلی ضلع مہمند میں کمشنر پشاور محمد زبیر خان نے فیتہ کاٹ کر مہمند کرکٹ گراؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا. حلیمزئے مار خور مہمند ٹی-10 لیگ کے فاتح ٹیم قرار. مہمند ٹی ٹین کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میچ میں حلیمزئے مارخور نے پڑانگ غار الیون کو 18 رنز سے شکست دیکر لیگ کے چمپئین ٹیم قرار پائی.
فائنل میچ میں کھلاڑیوں نے چھکوں اور چوکوں سے تماشائیوں کا خون گرمایا جبکہ مہمند کرکٹ گراؤنڈ کے کھلی اور پرسکون فضا میں بچے، بوڑھے اور نوجوان کانٹے دار مقابلے سے محضوظ ہوئیں.فائنل سرمنی میں کمشنر پشاور محمد زبیر خان، ڈپٹی کمشنر مہمند،کمانڈنٹ مہمند رائفلز اور تحصیل چئیرمین حافظ تاج ولی نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.
تفصیلات کے مطابق اج مہمند کرکٹ گراؤنڈ پر مہمند ٹی-10 لیگ کے فائنل میچ حلیمزئے مارخور اور پڑانگ غار الیون کے مابین کھیلا گیا. جس میں حلیمزئے مارخور نے پہلے کھیلتے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 10 اوورز میں 89 رنز بنائے اور پڑانگ غار الیون کو جیت کے لئے 90 رنز کا اسان ٹارگٹ دیا.جواب میں پڑانگ غار الیون کے اوپنرز پہلے ہی اوور میں لڑکھڑا گئے اور وکٹ گنوانے کے بعد بیلنس برقرار نہ رکھ سکیں.اور 18 رنز سے فائنل میچ ہار گئے. مہمند کرکٹ لیگ کے فائنل میچ میں علاقائی عمائدین،نوجوانان،مہمند انتظامیہ،مہمند رائفلز، پولیس اہلکار سمیت سینکڑوں کے تعداد میں تماشائی شریک رہیں.
مہمند کرکٹ لیگ میں سیکورٹی کے فرائض 205 ونگ مہمند رائفلز و مہمند پولیس نے سرانجام دئے.فائنل میچ اختتام کے بعد تقریب تقسیم انعامات مقرر ہوئی جہاں مہمند کرکٹ لیگ کے فاتح ٹیم کے ٹرافی حلیمزئے مارخور کے کپتان منظور خان کو دے دی گئی.جبکہ کے اس کے ساتھ مین اف دی میچ ایوارڈ ذیشان

،مین اف دی لیگ ایوارڈ غالب خان کو بہترین کارکردگی پر دی گئی.مہمند کرکٹ ایسویشن کے ممبران نے بہترین ٹورنمنٹ کے اختتام پر سپانسر ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر اختشام الحق،کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل فرقان شبیر کا شکریہ ادا کیا.مہمند کرکٹ لیگ فائنل میچ کے دوران میوزک ڈی جے نے بار بار متنازعہ میوزک لگانے پر تماشائیوں نے افسوس کا اظہار کیا. اور مستقبل میں اس طرح کے متنازعہ میوزک کو نہ چلانے کا مطالبہ کیا جس سے مہمند قوم کے مشران اور نوجوانوں کے حوصلے پست ہوسکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں