48

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید افراد کی تعداد 11 ہزار 470 ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید افراد کی تعداد 11 ہزار 470 ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید افراد کی تعداد 11 ہزار 470 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں اعداد و شمار بتائے گئے / اے پی فوٹو
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں اعداد و شمار بتائے گئے / اے پی فوٹو

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 41 ویں روز بھی جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 470 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے 16 نومبر کو جاری بیان کے مطابق 11 ہزار 470 شہید افراد میں 4707 بچے، 3155 خواتین اور 668 بزرگ بھی شامل ہیں۔

اس عرصے میں 29 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 3640 شہری بشمول 1770 بچے گمشدہ ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ عمارات کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک طبی عملے کے 203 جبکہ شہری دفاع کے 36 اہلکار شہید ہوچکے ہیں جبک 210 سے زائد طبی ورکرز زخمی ہیں۔

بیان کے مطابق غزہ کے 35 میں 26 اسپتال مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں اور 9 جزوی طور پر فعال ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ غزہ کے 58 فیصد سے زائد (لگ بھگ 2 لاکھ 76 ہزار) رہائشی عمارات تباہ ہوچکی ہیں۔

اسی طرح اسرائیل کی جانب سے 60 سے زائد ایمبولینسوں پر حملے کیے گئے جن میں سے 55 تباہ ہوچکی ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ الشفا اسپتال میں 11 نومبر سے اب تک نومولود بچوں سمیت 40 مریض شہید ہوچکے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=rnvzTFsooGM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں