آرمی چیف معیشت کو درست سمت کی طرف لیجارہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر پاکستان کی معیشت کو درست سمت کی طرف لے کر جا رہے ہیں، پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے کئی اجناس کی قیمتوں میں کمی ارہی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ہو رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار اوسرسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ مئوثر اور بہترین اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی قوم کواپنے کمانڈر ان چیف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے اور یقینا پاکستانی عوام اپنے کمانڈر ان چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں
کہ جنہوں نے بروقت اقدامات اٹھا کر پاکستان کو یقینی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، یقینا پاکستانی قوم اپنے کمانڈر ان چیف کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک محب وطن چیف کے طور پر جنرل عاصم منیر کی خدمات کا تذکرہ کرے گی، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پر امید ہوں کہ وہ مزید ٹھوس اور سخت ترین اقدامات اٹھاکر پاکستان کی معیشت کو اسی پوزیشن پر لائیں گے جہاں پر کچھ عناصر لیکر آئے تھے