پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کی بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کی بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی کے پہلے تعارفی اجلاس کا انعقاد شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کے کمیٹی روم میں میں منعقد ہوا جس کی صدارت چئیرمین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منظور الحق ملک نے کی، میٹنگ کے آغاز پر ڈائریکٹر شیخوپورہ آرٹس کونسل و سیکرٹری بورڈ آف مینیجمینٹ افراز احمد نے آرٹس کونسل کی کارکردگی اور دیگر امور پر روشنی ڈالتے ہوئے انتظامیہ کی حوصلہ افزائی اور فنون لطیفہ کو ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس کے شرکاء میں چیرمین شیخوپورہ چیمبر آف کامرس منظور الحق ملک، صدر شیخوپورہ چیمبر آف کامرس طارق اقبال مغل، ڈائریکٹر آرٹس کونسل شیخوپورہ و سیکرٹری بورڈ آف مینیجمینٹ افراز احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ساجد علی چوہان، اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر محمد شہروز، ملک کے معروف آرٹسٹ جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر مس نگہت خورشید، فیشن ڈیزائنر مس امامہ احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل مس نوین نعمان اور معروف گلوکار سرفراز علی ناظم نے شرکت کی۔ منظور الحق ملک نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ تقریبات کو روایتی انداز میں منعقد کرنے کی بجائے ان میں جدیدیت کا عنصر لازمی شامل کیا جانا چاہیے، پروفیسر نگہت خورشید اور صدر چیمبر آف کامرس شیخوپورہ طارق اقبال مغل نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ کے تاریخی‘ ثقافتی اورمذہبی ورثے کی حفاظت اور ترویج کے سلسلہ میں ضلعی سطح پر بورڈ آف مینجمنٹ کا قیام حکومت پنجاب کا اہم قدم ہے اور وہ بورڈ کے اراکین کی مشاورت اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے مقامی کلچر کے فروغ‘ ادب‘ ثقافت‘ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کی ترقی اور فنکاروں‘ شاعروں‘
اس توقع کااظہار کیا کہ یہ مشاوتی پلیٹ فارم ضلع بھر میں ثقافت اورفنون لطیفہ کی ترقی کے حوالہ سے اہم کردار ادا کرے گا۔اجلاس کے اختتام پر میٹنگ کے جملہ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع شیخوپورہ میں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے مختلف اقسام کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع شیخوپورہ کو فن و ثقافت کے حوالے سے ایک نئی پہچان دیں گے۔